لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں پھانسی دیے جانے پر یوم سیاہ منایا گیا طلبہ اور طالبات نے اپنے ڈیپارٹمنٹس میں دعائیہ تقا ریب منعقد کیں اور بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ نصیر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں اسلام اور پاکستان کی زندہ علامتوں کے عدالتی قتل پر پاکستان حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے پاکستان حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کے جس شخص کو بھانسی دی جا رہی اسے اس آمر کی سزا مل رہی ہے کہ اس نے 71میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ملک کو دو حسوں میں تقسیم ہونے سے بچانے کی کوشش کی اس سزا پر خوش ہونے والے پاکستان دشمن ہیں اور سزا پر عمل بھارت کی خوشنوودی کے لیے کیا گیا ہے۔
اس کے باوجود بھی حکومت کا اس پر خاموشی اختیار کرنا بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کا خیر مقدم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش حکومت بھارتی ایما پر قتل عام کر رہی ہے اور نواز حکومت بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا رہی ہے۔حکومت کا یہ رویہ اس وقت پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر رہا ہے حکومت کی بے حسی اس محب وطن قوتوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے پاکستان حکومت بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور بنگلہ دیش میں عدالتی قتل کے خلاف عالمی فورم پر احتجاج ریکارڈ کرے۔