پشاور (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کی بے چینی قابل فہم ہے وہ ہمیشہ اقتدار کا حصہ رہے ہیں۔ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مرکز میں اقتدار کا حصہ ہیں۔
اقتدار کے بغیر وہ ماہی بے آب کی طرح پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر جمہوریت پسند ہیں تو جمہوریت کا تقاضا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔