نوشہرہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب دوغلی سیاست کر رہے ہیں۔ درحقیقت وہ اقتدار کے بغیر رہ نہیں سکتے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف امریکا اور مغرب کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے جبکہ مولانا صاحب وزیر اعظم کے عہدے کے لئے امریکی اور مغربی ایجنڈے پر عمل کے اشارے دے چکے ہیں۔
وزیر اعلی نے مختلف وفود سے بات چیت کے دواران یہ انکشاف بھی کیا کہ چند ہفتوں تک تھانوں کو انٹر نیٹ سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اعلی حکام اور عوام نیٹ پر تھانوں میں ہونے والی سرگرمیاں دیکھ سکیں گے۔
وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ مارچ سے صوبے کے اسکولوں میں انگریزی میں یکساں تعلیمی نظام رائج کر دیں گے۔