مولانا سلیم اللہ خان اسلاف کی یادگار تھے، صفدر صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی : امت مسلمہ کے عظیم سرمایہ شیخ سلیم اللہ خان کی وفات پوری امت کے لیے صدمہ ہے، اہل علم کی مجالس کی رونق بننے والے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر محدث العصر مولانا سلیم اللہ خان کو ان کی دینی خدمات پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اکابرین کی طرز زندگی جن کے عمل سے جھلکے دنیا ایسے عالم سے محروم ہوگئی ، مولانا سلیم اللہ خان دور حاضر میں اسلاف کی زندہ مثال تھے ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شیخ سلیم اللہ خان صاحب کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور لاکھوں اہل علم کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی امیر شوری صفدر صدیقی ، ناظم سندھ عمر فاروق ، ناظم عمومی غفران اللہ ، کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، عنایت اللہ فاروقی ،ناظم اطلاعات محمد عادل نے مسلم میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں کہا کہ برسوں احادیث کی تدریس کے فرائض انجام دینے پر لاکھوں علماء و طلباء اپنے شفیق استاد کی شفقتوں سے محروم ہوگئے ، ایسے لوگ جو اپنے جانے سے بڑا خلا چھوڑ جائیں صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ سلیم اللہ خان صاحب کی دینی ، ملی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330