پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رابطہ کار کمیٹی اور جمیعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ کالعدم طالبان محب وطن ہیں، انہوں نے ملک سے کوئی غداری نہیں کی۔
پشاور میں مولانا سمیع الحق نے عجیب منطق پیش کر دی، انہوں نے کہہ ڈالا کہ کالعدم طالبان محب وطن ہیں، انہوں نے ملک سے کوئی غداری نہیں کی، کالعدم طالبان سے اپیل ہے کہ امن کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندوق کے زور پر شریعت اور امن نہیں آسکتا، مذاکرات کی گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، حکومت جو مناسب سمجھے اس کا جواب دے، حکومت سنجیدہ ہوئی تو ہم بھی سستی نہیں دکھائیں گے۔ غالب کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق طالبان کے حملوں اور کارروائیوں کو بھول گئے، جن میں کئی بے گناہ افراد لقمہ اجل بننے۔