کراچی (اسٹاف رپورٹر) عظیم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محدث اعظم پاکستان نے ہمیشہ پیار،امن اور محبت کا درس دیاآج ان عظیم بزرگان دین کے ایام منانے کا مقصد نئی نسل کواسلاف کی دینی خدمات سے روشناس کراناہے۔
ان خیالات کااظہارعرس امام اعظم ومحدث اعظم 54 واں عرس پاک کی دوسری نشست کے موقع پر مقررین نے دنیا بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں علمائے کرام اورہزاروںعقیدت مندوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تقریب کی صدارت جگرگوشہ حضورمحدث اعظم پاکستان پیرقاضی محمدفضل رسول حیدررضوی نے کی اس موقع پر عالمی مبلغ اسلام جناب علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی آف کراچی، صاحبزادہ پیرعتیق الرحمن ممبرآزادکشمیر اسمبلی، صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان ،علامہ اکرام المصطفے اعظمی خطیب میمن مسجد کراچی، صاحبزادہ محمد انتصار المصطفی اظہری کراچی، سیدشبیرحسین شاہ آف کھیورہ،علامہ سیدارشدعلی قادری آف کراچی، سید ریاض الحسن شاہ آف چکوال،صاحبزادہ محمد دائودصادق آف گجرانوالہ، صاحبزادہ مطلوب رضار ضوی، صاحبزادہ یعقوب رضوی آف نارووال ،علامہ نصیرالدین رضوی آف راولپنڈی نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میںامام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمةکی علمی خدمات اورحضورمحدث اعظم پاکستان کی مذہبی خدمات اورحالات زندگی پرروشنی ڈالی اس موقع پرملک بھرمیں حضورمحدث اعظم پاکستان علیہ الرحمةکی علمی خدمات کے حوالے سے پروگرام کے انعقادپرشیخ ذوالفقارعلی رضوی آف خانیوال کواعزازی شیلڈسے بھی نوازاگیا۔