مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف راولپنڈی میں احتجاج

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) مولانا شمس الرحمان کے قتل کے خلاف اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیض آباد انٹر چینج کو بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔

مظاہرین نے فیض آباد انٹر چینج کو چاروں اطراف سے بند کر دیا ، ایکسپریس وے اور مری روڈ سے اسلام آباد آنے جانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گیا ،جس کے باعث ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔