پاکستان کے اسلامی تشخص اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے ہم تیار رہیں گے۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن : جمعیت علمائے اسلام ضلع قلعہ عباللہ چمن کے رہنماء مولانا محمدصدیق مدنی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اعلی و ارفاء نصب العین کی حامل جماعت ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے خدا کے فضل سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کیا۔آنے والا دور جمعیت علمائے اسلام کا ہے۔ جمعیت کی تمام مایوس اور غربت میں پسے ہوئے عوام، مہنگائی،کرپشن اور اقربا پروری کے ڈسے ہوئے لاچار عوام کے امیدوں کا محور ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں لسانیت،علاقیت اور قومیت کا نعرہ لگاتی ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام ان سے ہٹ کر ایک ہی کلمے کی دعوت اور جمعیت علمائے اسلام کا نعرہ اور جمعیت کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جمہوری انداز میں جاری رکھیں گی۔اور انشاء اللہ مقاصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھی گی۔

مولانا محمدصدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن
آفس تاج روڈ پوسٹ بکس ٥ چمن 86000 بلوچستان
03337752771