پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ مولانا صوفی محمد کو سنٹرل جیل پشاورمیں طبیعت خراب ہونے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مولانا صوفی محمد کو مثانے اور جوڑوں کا عارضہ لاحق ہے۔ مولانا صوفی محمد کے ہسپتال میں متعدد ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں واپس سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر کو دوہزار نو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جن کی سماعت جاری ہے۔