کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکرٹیریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے متعصب ذہن کی عکاسی کی ہے اور ہزاروں شہید فوجیوں کے خون سے غداری کی ہے۔ قمر منصور کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان بتائیں پولیو ٹیموں پر حملے کون کرا رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا ہے کہ صولت مرزا کا کیس سیاسی نوعیت کا ہے۔
صولت مرزا کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا ہے کیا کسی ایک ملزم کو کئی مقدمات میں سزا دی جا سکتی ہے۔ قمر منصور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھیوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم کے سینکڑوں شہید اور لاپتا کارکن فضل الرحمان کو یاد کیوں نہیں آتے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری اور فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں آرمی چیف کے سامنے آئینی ترمیم پر ہاں کی اور اجلاس سے باہر آ کر مخالفت کی آج پتا چلا سانحہ پشاور کے اصل زمہ دار کون ہیں؟۔