اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خواتین کوحقوق دے رہی ہے،اس لیے مولانا کو ہارٹ اٹیک ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کے بیان پر اسمبلی میں بیٹھی ہوئی خواتین خاموش کیوں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک کی 51 فیصد آبادی خواتین پرمشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی خواتین کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے۔