لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر انجینئر افتخار چودھری نے مولانا عبدالغفور حیدری کے عمران خان کے بارے میں ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صحت تعلیم پولیس اور دیگر شعبوں میں حیرت انگیز تبدیلی لا کر سرکاری ملائوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں جن کا مقصد ہی اقتتدار ہے۔
انہوں نے کہا مولانا حیدری اور ان کے امام مولانا فضل الرحمن کے سیاہ کاموں کی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس وقت عمران خان لالا مسجد کے آپریشن کی مذمت کر رہے تھے مولانا فضل اور ان کی پارٹی جنرل مشرف کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے۔مدارس کی مدد کرنے کے بعد علمائے حق تحریک انصاف کے ساتھ آن کھڑے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹھیکیداروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے۔
انجینئر افتخار چودھری نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے عمران خان پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنائیں گے شائد یہی وجہ ہے کہ مولانا کے حواری گھبرا گئے ہیں۔