نواکشوط (جیوڈیسک) افریقا کے عرب ملک موریتانیہ کی میزبانی میں عرب لیگ کا پہلا سربراہ اجلاس آج سوموار سے شروع ہو رہا ہے۔ عرب لیگ کے حالیہ اجلاس میں شرکت کے لیے سات سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔
دیگر ممالک کے وزراء خارجہ سربراہان کی نمائندگی کریں گے۔ سنہ 1945ء میں عرب لیگ کے قیام کے بعد موریتانیہ کی میزبانی میں لیگ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
عرب لیگ کے 27 سربراہ اجلاس میں سات عرب ملکوں کے وزراء اعظم، صدوراور نائب صدور کے ساتھ باقی ملکوں کے وزراء خارجہ نمائندگی کریں گے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ نواکشوط پہنچ چکے ہیں۔ اس کےعلاوہ امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔