یحییٰ اولد حدمین موریطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

Mauritania,Prime Minister

Mauritania,Prime Minister

نواکشوط (جیوڈیسک) موریطانیہ میں صدر محمد اولد عبدالعزیز کی دوسری مدت کے لئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم اولد محمد الغظف نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ یحییٰ اولد حدمین کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔

نواکشوط ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد الغظف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد یحییٰ اولد حدمین کو نیا وزیراعظم چنا گیا ہے اور انہیں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں موریطانیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت نے صدر محمد اولد عبدالعزیز کو دوسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب کیا تھا۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر نے نوجوانوں کے تمام شعبہ ہائے زندگی اور سیاست میں یکساں مواقع فراہم کرنے اور سیاسی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔