لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سرفنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں دنیا بھر سے ماہر سرفرز نے حصہ لیا ، مقابلے کا میدان امریکا کے لیمب نامی سرفر نے مارلیا۔
10ویں میورکس انٹرنیشنل بگ ویو سرفنگ ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے سینکڑوں ماہر سرفرز یہاں پہنچے اوراپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔
انعا م کی خطیر رقم جیتنے کے لیے کھلا ڑی سر دھڑ کی با زی لگا تے ہو ئے پا نی کی پُرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف رہے۔
تاہم امریکا سے تعلق رکھنے والے نِک لیمب نامی سرفرنے کمال مہارت دکھاتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔