لاہور (جیوڈیسک) ماورا حسین کا شمار پاکستان کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے ہرش وردھن رانے کے مدمقابل فلم صنم تیری قسم میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
خبریں ہیں کہ ماورا حسین صرف اچھی ایکٹریس ہی نہیں بلکہ ایک ذہین طالبہ بھی ہیں۔
ماورا حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اچھے نمبروں سے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ انھیں امید ہے کہ وہ اعلیٰ کارکردگی دکھا کر وکالت کی ڈگری اپنے نام کریںگی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی شدید خواہش تھی کہ میں وکیل بنوں، جو پوری ہونے کے قریب ہے۔