کراچی : شاہ فیصل کالونی کے ہر علاقے میں گلیوں محلوں کی سطح پر متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کی جانب سے انتخابی دفاتر کا قیام عمل میں آگیا ،شاہراہوں ،گلیوں ،چورنگیوں اور چوراہوں میں ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ اور پرچموں کی بہا ر حق پرست اُمیدواروں کے دفاتر میں عوام کا زبردست جوش و خروش گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی رتیا پلاٹ سمیت مختلف علاقوں میں حق پرست اُمیدواران اقبال محمد علی خان ،ارتضی فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے 13انتخابی دفاتر کا افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران کارکنان ،ہمدردوں اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجودتھے ۔شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی ترقی اور عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کا مشن لیکر میدان عمل میں آئے ہیں۔
انشا اللہ 11مئی 2013ء کا دن انتہا پسن دہشتگردوں اور اُن کو پرورش میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے یوم حساب ہوگا انہوں نے ملک بھر کے 98%طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب اور متوسط عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے دہشت گردوں اور اُن کے آقائوں کو شکست دیکر پاکستان میں خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو منتخب کریں۔
اس موقع پر حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کا خواب دیکھنے والوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نمائندوں کی ملک بھر سے کامیابی ہی پاکستان کے استحکام اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے۔
جو گلیوں اور محلوں سے عوامی قیادت نکال کر ایوانوں تک پہنچا تی ہے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ گلیوں اور محلوں سے ابھرنے والی قیادت کے ذریعے شہروں اور دیہاتوں کو ترقی اور عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔
حق پرست اُمیدوراروں اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفاتروں پر بزدلانہ حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزدلانہ کاروائیاں ہمیں عوامی خدمات اور عوامی حقوق کی جدو جہد سے نہیں روک سکتیں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں بلا خوف وخطر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔