اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی لانگ مارچ کی دھمکی الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کو دھمکی ہے۔
بہاولپور جلسے سے عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو سیاسی یتیم گمراہ کر رہے ہیں، عمران خان پارلیمنٹ اور آزاد عدلیہ میں اپنا مقدمہ ہار بیٹھے ہیں۔
انہیں پارلیمنٹ اور عدلیہ کی بالادستی پسند نہیں ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ گیارہ مئی کو عمران خان کے نزدیک عدلیہ بھی ٹھیک تھی اور نگران حکومت پر بھی کوئی اعتراض نہ تھا۔
عمران خان کے نزدیک گیارہ مئی کو ریٹرننگ افسران بھی ٹھیک تھے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو دھاندلی ہوئی تو پھر خیبر پختونخوا میں کس نے حکومت بنائی۔