مصطفی آباد/للیانی: 11 مئی کا جلسہ الحمدواللہ کامیاب رہا ساری قوم خاص کر تحریک انصاف کے ممبرز، وکرز عہدے داران کو مبارک باد اور نوجوانوں اور خواتین کو سلوٹ پیش کرتا ہوں جن کی محنت و جوش نے حکومتی اعوانوں کو ہلا کر رکھ دیا اور پاکستانی عوام نے ثابت کیا کہ عوام اصلی جمہوریت چاہتی ہے جو صرف اور صرف صاف اور شفاف سسٹم سے ہی ممکن ہے ١١ مئی ٢٠١٣ کے انتخاب میں پاکستانی تاریخ کی بدترین دھاندلی کرنے اور کروانے والوں کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں جلسہ حکومت کے خلاف نہیں عوامی مینڈیٹ چوری کروانے والوں کے خلاف تھا مگر افسوس حکومت کی بوکھلاہٹ اور عمران خان پر بیجا تنقید سمجھ سے باہرتھی جس طرع حکومتی عوانوں میں صفِ ماتم بچھ گیا ہے۔
اس احتجاجی جلسے کو غلط رنگ دے رہے تھے اس سے صاف ظاہر ہو رہاتھاکہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی عتماد اور ووٹ کے ساتھ غدادی کرنے والے قومی مجرم ہیں جن کو عوام کی عدالت میں حساب دینا ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کے مقابلے کیلئے تیار ہے، ہم ١١ مئی کو سیاہ دن کے طور پرمناتے رہیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا اور ہم ہر اُس پاکستانی سے اپیل کرتے ہیں جس کا ووٹ بدترین دھاندلی کی نظر ہوگیا تھا وہ ہمارا ساتھ دیں اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال کرنے میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چلیں اور اُن کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جن کی وجہ سے ملک تبا و برباد ہو رہا ہے۔