راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 9 مئی لال حویلی کے باہر ہونے والے جلسے میں عمران خان اور جمشید دستی کو باضابطہ دعوت دیدی ہے۔
جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں یہ جلسہ حکومتی ایوانوں میں بھو نچال برپا کر دے گا، انتظامیہ کوجلسے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے بتایا۔
کہ مہنگائی، بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل کیلیے 9 مئی کولال حویلی سے باقاعدہ اجتجاجی تحریک کاآغاز ہوگا، ہمارے جلسے میں کسی قسم بھی قسم کی رکاوٹیں ڈالی گئیں تو عوام کے سمندرکارخ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔