لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکمران جماعت سے مک مکا کر رکھا ہے، گیارہ مئی کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے زیاد میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خورشید شاہ اپوزیشن سے مشاورت نہیں کرتے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکمران جماعت سے مک مکا کر رکھا ہے۔