مئی کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Mhengai

Mhengai

ملک بھر میں مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگا ئی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے پچیس مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، کیلے، چائے، گڑ، چینی، ماش کی دال، تازہ دودھ، دھی، مونگ کی دال، گندم، آٹااور خوردنی تیل سمیت سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ انڈے، پیاز، زندہ مرغی، ادرک، چنے کی دال، ایل پی جی اور سرخ مرچ سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ پاڈر، کھلا گھی، مٹی کے تیل، پٹرول ،ڈیزل اور چاول سمیت آٹھائیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔