یکم مئی سے پٹرول، ڈیزل سستا اوکٹین، مٹی کا تیل مہنگا ہونے کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث یکم مئی سے ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ہونیوالا تبدیلیوں کے تناظر میں یکم مئی سے ملک میں پٹرول 1.67 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل2.21فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ہائی اوکٹین 7.20 ، مٹی کا تیل 1.60 اور لائٹ ڈیزل 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہو نے کا امکان ہے۔