مئی میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہونے کا امکان

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے باعث مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔ انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق مئی میں خوراک کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔

جس کے باعث رواں ماہ افراط زر کی شرح ریکارڈ پانچ اعشاریہ ایک فیصد کی سطح پر آجائے گی۔ پچھلے ماہ اپریل میں مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد پر موجود تھی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں افراط زر کی شرح پانچ فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔