کوٹلی [ پ ر ] جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اپنے نظریات کے مطابق محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنا بھرپورکردار ادا کیا ہے۔ یکم مئی یوم مزدور جگہ جگہ تقریبات کے ذریعے شایان شان طریقے سے منایا گیا اور دنیا بھر کے محنت کشوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ غیر طبقاتی سماج کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔
کوٹلی میں بھی اس سلسلے میں ایک ریلی اور جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جس پر وہ حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ ہم لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان اور کوٹلی کے ایک شفیق استاد سید اکرم شاہین کی وفات پر گہرے دکھ کیساتھ لواحقین کیساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور مظفرآباد میں صحافی ذاالفقار بٹ کو زد وکوب کرنے اور اغوا کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔