مئی 2013ء میں پرامن انتقال اقتدار کی بدولت کاروبار میں قابل قدر اضافہ
Posted on August 26, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور (پی پی سی) مئی 2013 ء میں پرامن انتقال اقتدار کی بدولت کاروبار میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے کاروباری اعشارئیے جو اگست 2012 ء میں منفی 34 فیصد تھے جولائی 2013ء میں بڑھ کر مثبت دو فیصد تک پہنچ گئے۔ اس بات کا انکشاف اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے کئے گئے ساتویں ویو بزنس کنفیڈنس انڈکس (بی سی آئی ) سروے میں کیا گیا۔
یہ سروے کاروباری اعشاریوں کاجائزہ لینے کے لئے سال میں دومرتبہ کیاجاتا ہےـ یہ سروے جی ڈی پی کے تقریبا 80 فیصد کی نمائندگی کرنے والے ہر طبقہ کے کاروباری لوگوں سے فیڈ بیک پر مشتمل ہوتا ہے بی سی آئی کے حالیہ سروے میں کاروباری اعشاریوں میں اضافہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بطور ”کاروباردوست” سیاسی پارٹی کے تاثرکی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)گڈگورننس کے ذریعے معیشت کو بہتر بنائے گی۔
مزید برآں گذشتہ بارہ مہینوں جولائی 2012ء سے جون 2013ء تک افراط زر میں10.8 فیصد سے 7.4 فیصد کمی کے رجحان کی اصل وجہ بھی حکومت کے بارے میں عوام کی مثبت رائے ہےـ بی سی آئی کے چھٹے سروے سے موازنہ کرتے ہوئے ساتویں ویو میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں منفی 37 فیصد سے بڑھ کر مثبت 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ریٹیل سیکٹر میں یہ اضافہ منفی 48 فیصد سے منفی 6 فیصدرہاـ اسی طرح سروسز سیکٹر میں یہ اضافہ منفی 70 فیصد سے مثبت 5 فیصد ریکارڈ کیا گیاـ مثبت اعشاریو ںکی اصل وجہ نئی حکومت کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے گی۔
امن عامہ کی صورتحال سے موثر طور پر نمٹے گی اور گورننس کو بہتر بنائے گی 40 فیصد سے زائد لوگ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رحجان کی توقع رکھتے ہیں اور رواں سال کے دوران تقریبا 3ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اسی طرح 48 فیصد لوگ اگلے 6 ماہ میں کیپٹل انوسٹمنٹ میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں کاروباری حضرات جو اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں اپنے سیل حجم اور سرمایہ کاری پر منافع میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔