یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1.60 جب کہ لائٹ ڈیزل 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔