یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے یکم مئی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جانے والی سمری میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 34 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 93 پیسے فی لیٹر اور ایچ اوبی سی کی قیمت ایک روپے 94 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیرا عظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 5 روپے تک کمی کی منظوری دی تھی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے کمی کی گئی۔

تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور مٹی کے تیل میں 5 روپے 61 پیسے کمی کی گئی، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کمی جب کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی 4 روپے 66 پیسے کمی کر دی گئی تھی۔