یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petroleum

petroleum

اسلام آباد(جیوڈیسک) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ اس سلسلے میں اوگرا سمری کل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔

اوگرا نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مئی کے مہینے میں پٹرولیم کی قیمتوں میں 3 روپے اضافے کی سمری تیار کر لی ہے جو کل وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول 2 روپے 67 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے تاہم ہائی اوکٹین مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قیمتوں میں اضافہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث کیا جائے گا جب کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 40 ڈاالر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔واضح رہے حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کیا تھا۔