لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل مایا علی نے فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا۔ مایا نے مذکورہ فلم میں اداکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں ایک نجی کمپنی کے کمرشل شوٹ کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ مایا علی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ہمیشہ معیاری سکرپٹ والی فلموں میں کام کروں اور میں اس عہد پر قائم رہوں گی۔
واضح رہے کہ مایا علی نے فلم “طیفا ان ٹربل” میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔