لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے میو ہسپتال میں تعینات نرس نادیہ گزشتہ روز پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ شیرا کوٹ کا رہائشی ایمبولنس ڈرائیور تحسین غوث نادیہ کی لاش لیکر جب اس کے گھر پاکپتن پہنچا تو اہل خانہ نے نادیہ کے جسم پر نشان دیکھے جس پر انھیں شبہ ہوا کہ نادیہ کو قتل کیا گیا ہے۔
مقتولہ کے اہل خانہ نے پوسٹمارٹم کے بعد ایمبولنس ڈرائیور تحسین غوث ، بھائی اور بھابھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔