میئر کے الیکشن میں پیسے لنیے والوں کا ساتھ دینے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے۔ محمد ارشد

 Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: یونین کونسل 149 کے چیئرمین محمد ارشد ناز نے سوموار کو ہونیوالے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کے الیکشن میں پیسے لنیے والوں کا ساتھ دینے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے کیونکہ اس ہائوس میں اس طرح منہ کالا کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ ضمیر کی خرید وفروخت بارے جس ویڈیو کا دعویٰ کیا جارہاہے وہ منظر عام پر لائی جائے امین بٹ اور شیخ یوسف کی میڈیا کے ذریعے تذلیل کا معاملہ بھی قرار داد کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضع کیاگیا کہ جس نے بھی یہ کام کیاوہ قابل مزمت ہی نہیں بلکہ قابل نفرت بھی ہے قرار داد میں سٹی میئر محمد رزاق ملک سے استفارکیاگیا ہے کہ میئر آفس کی تزین وآرائش کیلئے جو کام ہورہاہے اس کے فنڈز کہاں سے آرہے ہیں ؟اگر تو میئر ذاتی طور پر اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے یہ سب کررہے ہیں تو سب خوش آئند ہے تاہم اگر اس کیلئے گرانٹ کسی ذرائع سے موصول کی گئی ہے تو قانون کے تقاضے کیوں پورے نہیں کئے گئے اسے ہائوس سے منظور کیوں نہیں کروایاگیا ‘اخبار میں ٹینڈر کیوں نہیں دیا’محمد ارشد نازنے کہا کہ ہم شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اٹھنے والے ہر قدم کی کھل کر حمایت کریں گے تاہم عوام کے فنڈز پر شب خون مارنے والوں کو کسی صورت بھی کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اُنہوںنے دونوں ڈپٹی میئرز کو قابل احترام اور مسلم لیگ (ن)کی شان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ایسی چرب زبانی کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائیگی۔