میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی، اے این پی امیدوار کی فتح برقرار

Himayatullah Mayar

Himayatullah Mayar

مردان (اصل میڈیا ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت ماریار دوبارہ گنتی میں مردان کے میئر برقرار رہے۔

ریٹرننگ آفیسر مجیب الرحمان کے مطابق مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں اے این پی کے حمایت ماریا کے ووٹوں میں 2 ہزار 26 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس سے ان کے ووٹوں کی تعداد 58 ہزار 484 ہو گئی ہے۔

آر او نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹوں میں بھی 2 ہزار 28 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس ان کے ووٹوں کی تعداد 51 ہزار 966 ہوگئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آر او کے مطابق میئر مردان کے الیکشن میں شکست کھانے والے مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرلیے ہیں۔