نائجیریا (جیوڈیسک) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں اتنی بڑی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ حکومت کے حامی رضا کار تنظیم کے مقامی رہنما کے مطابق ہلاک افراد میں پانچ رضا کار سمیت پچیس شہری ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طلبا کی ہے۔ جن میں سے بعض زندھ جل جانے کے باعث ہلاک ہوئے۔
علاقے میں اتنی بڑی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم ایک اعلی فوجی افسر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بیشتر ماہی گیر اور تاجر جبکہ ایک حکومت کے حامی رضاکار شامل ہے۔ مائیدوگوری نامی قصبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث ذرائع ابلاغ کی علاقے میں رسائی اور خبر کی تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔