مزار قائد سے مشکوک شخص گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مزار قائد سے رینجرز نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار کو عام شہریوں کے لئے کھولا گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچ گئی ایسے میں ایک مبینہ مشتبہ شخص نے مزار کے احاطے کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش کی جسے رینجرز کے جوانوں نے حراست میں لے لیا۔

بعد میں رینجرزکے جوانوں نے نوجوان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے مزار کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔