کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ نمبر1کوٹلہ وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر فضل الرحمان نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی پی ایس ایف پی وائی او پیپلز لیبر بیورو کے رہنمائوں سید امجد شاہ، پیر سید عدنان گیلانی، میرسرور کشمیری ،نمبردار راجہ شبیر و دیگر کے ہمراہ قائد آباد ملیر دائود چورنگی سٹیل ٹائون گلشن حدید لانڈھی بھینس کالونی مظفرآباد کالونی گرین ٹائون عظیم پورہ چھوٹا گیٹ شاہ فیصل کالونی ، ماڈل کالونی، لیبارٹری ، موسمیات ، گلشن اقبال ،گلستان جوہر ،ڈالمیا، پرانی سبزی منڈی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کا تاریخ ساز جلسہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی سیاسی جمہوری سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ایک نئی صبح کی نوید لائے گاپیپلزپارٹی کراچی سے تائو بٹ تک متحد و منظم ہے انہوں نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ نمبر1کوٹلہ کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو سٹار گیٹ پر تمام علاقوں سے قافلے پہنچ جائیں وہاں سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں پیپلز پارٹی کوٹلہ کا ایک بڑا قافلہ مرکزی جلوس میں شاہرائے فیصل سے ہوتے ہوئے شامل ہو گا انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کا دن جمہوریت دشمن قوتوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا، پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اقتدار کے پچاری عوامی سمندر میں خودبخود بہہ جائیں گے۔