مزار قائد کے اطراف ترقیاتی کام ٹھپ گرین بیلٹ فٹ پاتھ خستہ حالی کا شکار

Mazar e Quaid

Mazar e Quaid

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں تاہم مزار قائد پر جشن آزادی کی تقریب اور گارڈز کی تبدیلی سے قبل مزار کے اطراف فٹ پاتھوں اورگرین بیلٹ کی مرمت کو بلدیہ عظمیٰ کراچی وصوبائی حکومت سمیت مزار قائدمینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔

جس کے باعث مزار کا تقدس پامال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 67 واں جشن آزادی جوش خروش سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور یوم آزادی کی تقاریب نزدیک ہونے کے باوجود وفاقی وصوبائی حکومتوں سے سالانہ کروڑوں روپے وصول کرنے والے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نہ خود بانی پاکستان کے مزار کے اطراف فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹ کی مرمت مکمل کروا سکی ہےاورنہ ہی اس نے کسی ادارے کو اس جانب متوجہ کیا ہے۔

وہ خوبصورتی کے اس کام میں ناکام ہوگئی ہےجس کا وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جاسکا ہے۔ مزار قائد اعظم کے اطراف بننے والے باغ قائد اعظم کی شادابی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس پر توجہ نہیں دی جارہی۔