وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ایم سی گرلز ہائی سکول میں ناقص انتظامات کی وجہ سے طالبات کو شدید دشواری کا سامنا، سکول کی پرانی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کی غرض سے سکول میں کام شروع کیا جاناہے جگہ کی کمی کے باعث محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے سکول انتظامیہ کو قریبی سکول ایس کے گرلز ہائی سکول میں سیکنڈ ٹائم کلاسز لگوانے کا پابند کیا۔
جبکہ سکول انتظامیہ ،پرنسپل نے اعلیٰ حکام کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے طالبات کو بوائز سکول، ایس گے گرلز سکول تو کبھی موتی بازار میں واقع گرلز سکول میں بٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے روز نئے سکول میں طالبات کے آنے جانے کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ طالبات کی پڑھائی بھی بری طرح متاثر ہوررہی ہے۔
دوسری جانب جماعت پنجم سے پاس ہونے والی طالبات والدین کے ہمراہ ششم کلاس میں داخل ہونے کیلئے ایم سی گرلز ہائی سکول کا رخ کرتی ہیں توانہیں مختلف سکولوں کے چکروں میں الجھا کر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے۔ عوامی، سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔