میکلم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے

Mccullum

Mccullum

ویلنگٹن (جیوڈیسک) برینڈن میکلم ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکلم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 302 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس تاریخی موقع پر میکلم کے والد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کھڑے ہو کر ریکارڈ بنانے پر بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے مارٹن کرو کے پاس تھا جب انہوں نے 1991ء میں سری لنکا کے خلاف 299 رنز بنائے تھے۔