مچھ (جیوڈیسک) ضلع بولان کے علاقے مچھ میں فائرنگ سے تیرہ مسافروں کے قتل کا مقدمہ لیویز تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مچھ کاشف بنی نے بتایا کہ مقدمہ تحصیل دار مچھ زبیر کرد کی مدعیت میں درج کیا گیاجس میں اغوا ،قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اندرون ملک جانے والی دومسافر کوچز سے تیرہ مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا جن کی لاشیں قریبی پہاڑی سیمل گئی تھیں۔