مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک،10 مشتبہ افراد گرفتار

Mch

Mch

مچھ (جیوڈیسک) مچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مچھ کے علاقہ پیر غیب میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران دہشت گردو ں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد بھی کیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن چند روز قبل بس سے اتار کر قتل کیے گئے 13 افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کیا گیا جس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ واضع رہے کہ اس سے قبل آپریشن میں بھی 6 دہشت گرد مارے گئے تھے جن کا تعلق مقامی علاقوں سے بتایا گیا ہے۔