لندن (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 13 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس، وفاقی اور صوبائی حکومت سے سفاکانہ قتل کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسافر بسوں سے 13 مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلم کھلا ظلم اور بربریت قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔ یہ سفاک عناصر پاکستانی اور انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے مسافروں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سفاکانہ قتل کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔