مچھ نا معلوم افراد نے دھماکے سے بجلی کے ٹاور اڑا دیئے

Tower

Tower

مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر نا معلوم افراد نے دھماکے سے بجلی کے ٹاور اڑا دئیے۔ کوئٹہ، مچھ اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت 18 اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

دھماکے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے دوران سحری خواتین کو کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کو جلد بحال کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔