راولپنڈی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بارش کی خوشخبری سنائی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
لاہور میں اس وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم دھوپ کی شدت پارہ چالیس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا عندیہ دے رہی ہے، شام یا رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ،، سرگودھا اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی رم جھم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وسطی بھارت سے ہوا کا کم دباؤ آج جنوبی سندھ میں داخل ہوگا جس کے بعد آج رات میرپور خاص میں موسلا دھار بارش ہو گی۔
بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو گی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔