خسرہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی

Mujtaba Shuja ur Rehman

Mujtaba Shuja ur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبہ میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم 9 فروری تک جاری رہے گی اوراس مہم کے دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے 16 ہزار سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ مہم پر 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔