لاہور(جیوڈیسک)خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔چلڈرن ہسپتال میں پانچ سالہ بچہ میتھیو جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسری طرف خسرے سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے حکم نامے کے تحت محکمہ صحت سے متعلقہ تمام افراد کی یوم مئی کی چھٹی منسوخ ہے اور خصوصی ٹیمیں ہسپتالوں میں اور گھر گھر جا کر بچوں کو خسرے سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں۔ اس مہم میں چھ ماہ سے دس سال تک کے تیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔