لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا، حکومت کے تمام تر دعوں کے باوجود آج ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی۔ پچھلے دو ماہ سے ہر روز کئی ماں کی گود اجڑ رہی ہے لیکن حکومت خسرہ کی وبا پر قابو پانے میں تا حال ناکام ہے۔
پنجاب میں خسرے کے اٹھارہ ہزار ایک سو پچانوے کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے ایک سو ساٹھ بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ لاہور میں آج ایک اور معصوم کلی مرجھا گئی۔
سرگودھا کی سات ماہ کی کسوا چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھی ۔ملتان کے نشتر ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید نو بچے لائے گئے اور سرکاری ہسپتالوں میں مریض بچوں کی تعداد کم ہونے میں نہیں آ رہی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خسرے کی وبا کو روکنے کے لیے پانچ سال تک کے بچوں کو بوسٹر ڈوز دی جائے گی۔