فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پنجاب میں خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد میں ایک اور معصوم جان کی بازی ہار گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ساڑھے تین سالہ سفیان فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ دم توڑ گیا۔
پنجاب میں اب تک خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد ایک سو پچھتر ہو چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے کے مزید چالیس نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں خسرے کے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔