خسرہ مکائو مہم ضلع چکوال میں 5 ستمبر سے شروع ہو گی
Posted on September 1, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: خسرہ مکائو مہم ضلع چکوال میں 5 ستمبر سے شروع ہو گی۔ اس مہم کے دوران چکوال ضلع کے 6 ماہ سے لیکر دس سال کے تمام بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ یہ مہم دس روز تک جاری رہے گی اور اتوار کے روز بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
مہم کے دوران پہلے چھ روز محکمہ صحت کی ٹیمیں کڈز سنٹر پر جا کر بچوں کو ٹیکے لگائیں گی جبکہ آخری چھ روز بچوں کو انکے سکولوں میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر محمد ایوب صادق نے چکوال کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں اور دس سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو لازمی ٹیکیں لگوائیں تا کہ اس معصوم بچوں کو خسرے سے محفوظ کیا جا سکے۔