ڈکیتی کے ملزم نے عدالت کے باہر خود کوزخمی کر لیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سینئر سول جج کی عدالت کے باہر ڈکیتی کے ملزم نے خود کو ٹیوب راڈ مار کر زخمی کر لیا تھانہ کینٹ پولیس کے اہلکار ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم مبشر کو سینئر سول جج کی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیشی پر آئے ہوئے تھے

ملزم مبشر نے خود کو ٹیوب راڈ مار کر زخمی کر لیا۔ سول لائنز پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔